پی ٹی آئی کی حرکتوں سے لگتا ہے وہ انتخابات کیلئےیکسو نہیں ہے،مولابخش

کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیونے کہا کہ ملک میں بروقت انتخابات کاانعقاد ہی جمہوریت کے تسلسل کیلئے بہتر ہے لیکن تحریک انصاف کی جانب سے جس قسم کی حرکتیں کی جارہی ہیں اس سے لگتا ہے کہ تحریک انصاف عام انتخابات کے حوالے سے یکسو نہیں ہے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہناتھاکہ یہ پردیسی پرندوں کا موسم ہے ، اب پرندے آرہے ہیںاور یہ پرندے آتے آتے اتنا بوجھ بن جائے گا کہ تحریک انصاف کی غیر سنجیدہ رویے میں بھی اضافہ ہوتا جائے گا ۔