میران شاہ میں فائرنگ کا واقعہ، پولیٹیکل محرر شہید، 3 زخمی

میران شاہ:شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی،جس کے نتیجے میں پولٹیکل محرر حمید اللہ شہید اور تین لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق میران شاہ کے علاقے کم سروبی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
واقعے میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیٹیکل ایجنٹ محمد ایاز خان کے مطابق نامعلوم افراد نے راستے میں گھات لگا کر ان پر حملہ کیا۔ جس میں محرر حمید اللہ شہید اور تین لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ایجنسی ہیڈکوارٹرز اسپتال میران شاہ منتقل کردیا گیا۔