سعودی عرب میں ہونے والی اصلاحات کے نفاذ پر القاعدہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خبردار کرتے ہوئے ان کے منصوبوں کو گناہوں بھرے منصوبے قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق القاعدہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی ولی عہد نے مذہبی پیشواؤں کی کتابوں کو مشرق و مغرب کے ملحدین اور لادین لوگوں کی لکھی خرافات سے تبدیل کردیا اور بدعنوانی اور اخلاقی زوال کا راستہ کھول دیا۔
اپنے بیان میں القاعدہ نے اپریل میں سعودی ساحلی شہر جدہ میں ہونے والے ریسلنگ کے ایونٹ کو شدید تنفید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ مسلم مرد اور خواتین کی موجودگی میں غیر مسلم ریسلرز نے اپنے پوشیدہ اعضاء کی نمائش کی جن میں سے بیشتر ریسلرز صلیب کا نشان بنائے ہوئے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ ہر رات موسیقی کے پروگرامزکا اعلان ہوتا ہے،اس کے ساتھ فلموں کی نمائش اورسرکس کے شو بھی جاری ہیں۔