بٹگرام میں پاک آرمی کی گاڑی کو حادثہ،1اہلکار شہید18 زخمی

مانسہرہ:بٹگرام نیلی شنگ کے مقام پر پاک آرمی کی گاڑی کھائی میں گرگئی،ڈرائیور سے بے قابوہو کر کھائی گرنے سے ایک اہلکار شہید اور 18 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کےمطابق پاک آرمی کی یہ گاڑی منگلا سے گلگت جاری ہی تھی کہ اچانک حادثہ پیش آیا۔زخمیوں کو فوری طور پر مقامی افراد کی مدد سے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ 4 اہلکار شدید زخمی ہیں جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ راولپنڈی سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے۔