فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں رینجرز چوکی پرخودکش حملہ،2 اہلکار زخمی

کراچی میں رینجرز چوکی پرخودکش حملہ،2 اہلکار زخمی

کراچی: نادران بائی پاس پر رینجرز چوکی کے قریب خود کش حملہ نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق حب چوکی کے قریب رینجرز کی چوکی پر کئے گئےخود کش حملے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق خود کش حملے سے قبل حملہ آور اور رینجرزاہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا ۔
ترجمان رینجرز کے مطابق اہلکار حب چوکی کے قریب جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسنیپ چیکنگ کر رہے تھے کہ اس دوران ایک مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا گیا

اس وقت اس شخص نے رکنے کے بجائے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جس پر رینجرز نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے مشکوک شخص کو ہلاک کردیا۔
رینجرز ترجمان کے مطابق اس مشکوک شخص نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی جو رینجرز اہلکاروں کی فائرنگ سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔