اسلام آباد، بلوچستان اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں پر تشویش ہے، بلاول

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےبلوچستان اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں اور ان کی ٹائمنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد، بلوچستان اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے اور ان کی ٹائمنگ تشویش کا باعث ہیں۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہاکہ پرویز خٹک کاخط ہمیں شکوک میں مبتلا کردیتا ہے، پارلیمنٹ کا ایکٹ متفقہ طور پر پاس کیا گیا تھا ، اگر کاغذات نامزدگی میں ترمیم کی ضرورت ہے تو اس کو پارلیمنٹ میں بھیجنا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھالگتا ہے کہ کوئی سسٹم انتخابات کو التواء میں ڈال رہا ہے تاہم ان کی پارٹی کا مؤقف ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں۔