ٹرمپ آئندہ ہفتے پہلی مرتبہ مسلم برادری کو افطار پارٹی دینگے

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے پہلی مرتبہ مسلم برادری کے لیے افطار کا اہتمام کریں گے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ پہلی مرتبہ مسلم برادری کے لیے افطار کا انعقاد کریں گے، مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے اعزاز میں اس افطار ڈنر کا اہتمام اگلے ہفتے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس ٹرمپ نے امریکی صدور کی جانب سے مسلم برادری کے لیے افطار کا اہتمام کرنے کی ایک طویل روایت سے انحراف کرتے ہوئے افطار نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔