عظمیٰ بخاری خیبر پختونخوا کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتیں،کیپٹن (ر) صفدر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خیبرپختونخوا کی بہو ہیں، اگر ہم جنگلی ہوتے تو آج رشتے دار نہ ہوتے۔ پریس کانفرنس

September 17, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ایبٹ آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری خیبرپختونخوا کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتیں۔

ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ جہاں بہن بیٹی دی ہو لوگ وہاں کے باشندوں کو جنگلی نہیں کہتے، اگر ہم جنگلی ہوتے تو آج رشتے دار نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری ایک سمجھدار اور پڑھی لکھی خاتون ہیں، وہ ایسی بات نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خیبرپختونخوا کی بہو ہیں، لہٰذا جتنا حق ان پر پنجاب کا ہے، اس سے کہیں زیادہ خیبرپختونخوا کا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ خیبرپختونخوا کے بیٹے ہیں اور اس کے حقوق کی جنگ پورے پاکستان میں لڑیں گے۔