کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 17 سے زائد زخمی ہوگئے۔
سیکورٹی حکام کے مطابق دھماکا علماء کے اجتماع میں میں ہوا۔ علماء ایک اجتماع میں شریک تھے جودہشت گردی کی مذمت اور امن کے فروغ کے لئے بلایا گیا تھا ۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق اجتماع کے بعد علما اجتماع سے باہر نکل رہے تھے کہ خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔ حملے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 17 سے زائد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق جاں بحق افرادمیں 7 مذہبی اسکولر اور 4 سیکورٹی اہلکار شامل ہیں۔
واضح رہے دھماکے سے کچھ دیرپہلے ہی 2 ہزار سے زائد علمائے کرام نے اس اہم اجلاس میں افغانستان میں حکومت کے خلاف جاری جنگ کو غیرشرعی اورغیرآئینی قرار دیتے ہوئے حکومت کے خلاف ہتھیاراُٹھانے والوں کو شر پسند قراردیا تھا۔