شمالی کوریا کوجوہری پروگرام ترک کرنے پر ہی رعایت ملے گی، امریکا

سنگاپور سٹی:امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ امریکا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے شمالی کوریا پر عائد تمام تعزیرات کا نفاذ جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہاکہ جب پیانگ یانگ اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدام کرے گاتب ہی جا کر شمالی کوریا پر سے بین الاقوامی پابندیاں ہٹائی جائیں گی۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سنگاپور میں ملاقات تک کا راستہ کٹھن ہے۔