لاہور :خنجرکے 23وار کرکے زخمی کی جانے والی طالبہ خدیجہ صدیقی نے ملزم کی لاہور ہائیکورٹ سے رہائی پر کہا ہے کہ یہ بات سچ ثابت ہوگئی کے ملزم وکیل کا بیٹا ہے اور اس کوسزا نہیں ہو سکتی۔
نجی ٹی وی کے پروگرامیں گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ صدیقی نے بتایا کہ سیشن کورٹ میں جج نے میرے زخم دیکھے تھے اور اس کے بعد ملزم کو سزا دی گئی لیکن جب کیس ہائی کورٹ میں آیاتو مجھے امید تھی کہ ہائیکورٹ میں اس سزا کو بڑھایا جائے گا لیکن جب فیصلہ آیا تو بڑی حیرانی ہوئی ، ثابت ہوگیا کہ وکیل کے بیٹے کوسزا نہیں ہو سکتی ، میں اپنا کیس لیکر سپریم کورٹ میں جاؤں گی کیونکہ انصاف تو آخر کار عدالت سے ہی ملنا ہے ، میرے جسم پر23زخموں کے نشانات اب بھی ہیں لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ ملزم کی سزاکیسے ختم کردی گئی ،اب ملزم جس کا باپ وکیل ہے وہ دندناتا پھرے گا کہ میرا باپ وکیل ہے اور کوئی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔