سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

ریاض: سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنا شروع کردیاگیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق ٹریفک حکام کی جانب سے پہلے ان خواتین کے دستاویز کا جائرہ لیا گیا اور پریکٹیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے کے بعد 10 خواتین کو سعودی ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے۔
حکام کے مطابق ان خواتین کو پہلے مرحلے میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جارہے ہیں جو پہلے ہی غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس رکھتی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر سے خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی 8 مئی کو ختم کی گئی تھی اور اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ سعودی عرب میں خواتین 24 جون سے گاڑی چلا سکیں گی۔
شاہی فرمان کے بعد سعودی عرب کی پانچ جامعات نے خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت دینے کا پروگرام شروع کیا تھا۔