بھارتی جنگی طیارہ گجرات میں گرکر تباہ۔ پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا

نئی دہلی:بھارتی جنگی طیارہ گجرات میں گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجہ میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا،جہاز کا ملبہ گرنے سے پانچ گائیں بھی ہلاک ہو ئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ ”جیگوار“ گجرات کے شہر کچھ میں گر کر تباہ ہوا، جنگی طیار ہ جیگوار جمنانگر ائیر بیس سے پرواز بھرنے کے فوری بعد قریب واقع کھیتوں میں جا گرا،طیارے کے پائلٹ کو جہاز سے نکلنے کی بھی مہلت نہ مل سکی اور وہ بھی ہلاک ہو گیا۔حادثے میں کھیتوں میں گھاس چرتی پانچ گائیں بھی ہلاک ہوگئیں۔