کوئٹہ: محکمہ نظم و نسق بلوچستان نے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سابق صوبائی وزرا، مشیروں اور معاونین پر آج سے ایک لاکھ روپے یومیہ جرمانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف جسٹس ثاقب نثار نے بلوچستان کے 7 سابق وزرا کو رات تک اپنی گاڑیاں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی اور گاڑیاں جمع نہ کرانے کی صورت میں ان پر ایک لاکھ روپے یومیہ جرمانہ ہوگا اور ایک ہفتے کے بعد جرمانہ 2 لاکھ روپے روزانہ ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق سرکاری گاڑیوں کی واپسی کے لئے دو روز قبل کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں متعلقہ افراد کو حتمی نوٹسز بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی تحلیل کے بعد اب تک محکمہ نظم ونسق کو 50 گاڑیاں وصول ہو چکی ہیں جبکہ 20 سے زائد گاڑیاں تاحال محکمے کو موصول نہیں ہوئی ہیں۔
Tags وزرا، جرمانہ