بیونس آئرس: فٹ بال ورلڈ کپ سے قبل اسرائیل اور ارجنٹائن کے درمیان مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والا دوستانہ میچ فلسطینیوں کے احتجاج کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
یہ میچ بیت المقدس میں 9 جو ن کو کھیلا جانا تھا لیکن فلسطینیوں کے احتجاج کی وجہ سے یہ میچ منسوخ کردیا گیاہے۔ارجنٹائن میں اسرائیلی سفارت خانے نے میچ کے منسوخ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
واضح رہے کہ فلسطین کے بچوں نے اسرائیل میں ارجنٹائن کے سفارت خانے کو لکھے گئے خط میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی سے اسرائیل کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے تحریر کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے ہمارے گھروں کو تباہ کر کے فٹبال اسٹیڈیم تعمیر کیا ہے۔