امریکی سفیروں کو اپنے رائے کے اظہار کا حق حاصل ہے۔امریکا

واشنگٹن:امریکا نے جرمنی میں تعینات اپنے سفیر کا بھر پور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفیر کو اپنے رائے کے اظہار کا حق حاصل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے جرمنی میں متعین نئے امریکی سفیر رچرڈ گرینیل کے اس بیان کا دفاع کیا ہے، جس میں سفیر نے یورپ میں قدامت پسندوں کے اقتدار میں آنے کی حمایت کی تھی۔ امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر کو اپنے رائے کے اظہار کا حق حاصل ہے۔ رچرڈ گرینیل نے گزشتہ ویک اینڈ پر برائٹ بارٹ نیوز کے انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ یورپ میں قدامت پسندوں کی خاموش اکثریت کا جاگنا ایک اہم سیاسی عمل ہے اور انہیں اقتدار میں شریک ہونا چاہیے۔ گرینیل کو حال ہی جرمنی میں تعینات کیا گیا ہے۔ وہ صدر ٹرمپ کے پرزور حامی ہیں اور قبل ازیں اقوام متحدہ میں بھی تعینات رہ چکے ہیں۔