سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا انوکھا فیشن شو ہوا ہے جس میں خبرو مڈالز کے بغیر ملبوسات اور دیگرمصنوعات کی نمائش کی گئی ہے ۔
سعودی عرب میں منعقد ہونے والے اس انوکھے فیشن شوز میں ماڈلزموجود نہیں تھیں۔
سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں منعقد کئے گئے اس انوکھے فیشن شو میں ماڈلز کی جگہ ڈرونز نے مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات پیش کئے۔
اس دوران معروف اطالوی فیشن ہاؤس کی جانب سے خواتین کے بیگز بھی ڈرونز کے ذریعے پیش کئے گئے ۔
فیشن شو میں شرکت کرنے والے افراد نے اس نئے اور منفرد آئیڈیئے کو بظاہر تو خوب سراہا گیا تاہم فیشن شو میں خوبرو ماڈلز کی کمی ضرور محسوس کی گئی ۔
سوشل میڈیا پر بھی یہ منفرد فیشن شو موضوع بنا ہوا ہے۔