لاہور:سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے پاکستان میں سیاستدان پیدا ہونے ہی نہیں دیئے۔ 20برس میں ایک سیاستدان بنایا جاتاہے اور جب وہ بات کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کو اٹھا کر باہر پھینک دیاجاتا ہے ۔جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سٹیبلشمنٹ نے پاکستان میں سیاستدان پیدا ہونے نہیں دیئے ، میں توقع کرتا ہوں کہ ہماری فوج اور سپریم کورٹ جمہوریت کی نگہبانی کرے گی ۔ سیاستدان اس ملک میں ابھی پیدا ہی نہیں ہوئے جو تھوڑی کوشش کرتا ہے اس کو اٹھا کر ایک طرف پھینک دیا جاتا ہے ۔ اس کے بعدپھر 20سال میں ایک سیاستدان بنایا جاتا ہے اور جب وہ بھی تھوڑی بہت بات کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کو بھی اٹھا کر باہر پھینک دیا جا تا ہے ۔ جو سیاستدان آج ہیں یہ کوئی مثالی سیاست نہیں کرتے ۔