برطانوی شرپسندوں نے ایک مسجد اورگردوارے کوآگ لگا دی

لندن:برطانیہ میں شرپسندوں نے لیڈز کے بیسٹن کے علاقے میں ایک مسجد اور لیڈی پٹ لین میں واقع ایک گردوارے کوآگ لگا دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں شرپسندوں نے لیڈز کے بیسٹن کے علاقے میں ایک مسجد اور لیڈی پٹ لین میں واقع ایک گردوارے کوآگ لگا دی ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ نے آگ پر فوری قابو پالیا تاہم اس دوران مسجد کا دروازہ جل گیا۔ اس واقعے کے 40 منٹ بعد لیڈز میں واقع گردوارے کو بھی شرپسندوں نے نشانہ بنایا۔تاہم دونوں عبادت گاہوں پر حملے کو پولیس نے نفرت انگیز قرار دیا ہے۔