جوہانسبرگ:کرکٹ جنوبی افریقہ نے ایک ٹی20 ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیاہے ،جنوبی افریقی ٹیلی ویژن کمپنی سپراسپورٹس اس ڈیل میں پارٹنر ہو گی جبکہ یہ ٹورنامنٹ رواں سال ہی کھیلا جائے گا اور اس ٹورنامنٹ میں عالمی شہرت یافتہ مقامی اور انٹرنیشنل کھلاڑی شرکت کریں گے۔
کرکٹ جنوبی افریقہ نے نومبر اور دسمبر میں شیڈول اس ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے حوالے سے ابھی تک کسی قسم کی تفصیلات بیان نہیں کیں۔
کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹو تھبنگ مورو نے کہا کہ یہ جنوبی افریقی ڈومیسٹک کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑا ایونٹ ہو گا۔