عوام اورخواص کے لئے الگ الگ قانون ہے ۔عمران خان

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوام اورخواص کے لئے الگ الگ قانون ہے ۔ تحقیقات کے باوجو د نواز شریف کو سزا ہوناابھی باقی ہے جو کمزور نظام اور اخلاقی دیوالیہ پن کی انتہا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا ہے کہ تمام تحقیقات کے باوجود نواز شریف کوسزا ہونا ابھی باقی ہے ، نوازشریف کی فلیٹس کی ملکیت سے متعلق کافی شواہد موجود ہیں۔ سپریم کورٹ ،نیب اور جے آئی ٹی کی تحقیقات پر قوم کا پیسہ خرچ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اورخواص کے لئے الگ الگ قانون پاکستان کا المیہ ہے ۔ ملزمان کوسز ا باقی ہے یہ کمزور نظام اور اخلاقی دیوالیہ پن کی انتہا ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتاہے کہ پاکستان میں کیسے کمزور کیلئے قانون کا معیار الگ اور طاقتور کیلئے الگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کس جمہوریت میں فراڈ میں پکڑ ے جانے پر وزیر اعظم مظلومیت کا رونا روتا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے وزراءنواز شریف کی کرپشن سے آگاہ تھے ۔