کا بل:افغان حکام نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے امونیم نائٹریٹ کی 156 بوریاں اپنی تحویل میں لے لی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق قبضے میں لیا گیا کیمیائی مواد عام طور پر بم بنانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ افغان انٹیلیجنس افسران نے کارروائی کرتے ہوئے پا ک افغان سر حد پر ٹرک کو روکا اور اس پر لدا آٹھ ٹن مادہ برآمد کیا۔ یہ کیمیائی مادہ سبزیوں کی بوریوں کے نیچے چھپا گیا تھا۔ کابل حکام کا دعوی ہے کہ اسے عسکریت پسندی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔