دمشق:شام کے دیر الزور شہر میں دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کے ایک حملے میں بشارالاسد کی فوج کے بریگیڈ 11 کے سربراہ میجر جنرل علی الحسین اور30 دیگر فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا ۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شامی حکومت کے حامی سوشل میڈیا صفحات پرپوسٹ کی گئی خبر میں کہا گیا انسانی حقوق آبرزویٹری نے تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ دیر الزور گورنری کے شہر البوکمال میں داعش ، ملیشیا اور دوسرے ایشیائی جنگجو شامل ہیں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔آبزر ویٹری کے مطابق فریقین کے درمیان تازہ لڑائی میں بریگیڈ کمانڈر سمیت 30 سرکاری فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ شام میں کسی بھی بریگیڈ کے سربراہ کا تقرر بشارالاسد براہ راست کرتے ہیں اور فیلڈ میں یہ فوج کا اعلیٰ ترین عہدہ تصور کیا جاتا ہے۔