خالد مقبول ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر قرار

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر قرار دے دیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر شپ سے متعلق کیس کی سماعی آج ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف فاروق ستار کی درخواست مسترد کردی۔
فاروق ستار کی جانب سے الیکشن کمیشن کے 26 مارچ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ جس میں الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کا کنونیئر خالد مقبول صدیقی کو قرار دیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فاروق ستار کی درخواست پر 17 اپریل کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔