پاکستان اوراسکاٹ لینڈ کے درمیان کل پہلا ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا

ایڈنبرا:پاکستان اورا سکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا،جس کیلئے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاریاں کرلی ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ ا سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلنے کا تجربہ نہیں اس لئے کوئی بھی غلطی نہیں کی جاسکتی ، پوری ٹیم فوکسڈ ہوکر کھیلے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی پاکستانی وقت کے مطابق رات 8بجے شروع ہوگا۔