کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان اوردنیا میں بوم بوم کے نام سےجانے جانے والے شاہد خان آفریدی کو شیر کیساتھ تصویر شوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگی پڑ گئی۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک تصویر شیئر کی جس میں شیر زنجیز میں بندھا دکھ رہاہے ، دوسری تصویر میں شاہد آفریدی کی بیٹی بھی اپنے والد کا وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز اپنائے نظر آتی ہے ،
شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کے ساتھ پیغام دیا کہ پیاروں کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگتا ہے۔ جب میری بیٹی میرے وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کے انداز کی نقل کرتی ہے تو بہت اچھا لگتا ہے، اور جانوروں کا خیال رکھنا نہ بھولیں، وہ بھی ہماری محبت و دیکھ بھال کے حقدار ہیں۔