راولپنڈی۔ 6 ڈاکو بینک سے 14 کروڑ روپے لوٹ کر فرار

راولپنڈی کے علاقے حیدر روڈ پر 6 ڈاکو بینک سے 14 کروڑ روپے اور کئی کلوسونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بینک منیجر کا کہنا کہ ڈاکو رات 2 سے4 بجے کے دوران بینک میں داخل ہوئے، ایک سیکیورٹی گارڈ کو باندھا اور دوسرے کو بے ہوش کردیا، ڈاکوؤں نے کٹر کے ذریعے بینک کے تمام لاکرز کاٹے اور ان میں موجود کئی کلو سونا اور 14 کروڑ روپے لیکر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکو جاتے ہوئے سی سی ٹی وی سسٹم بھی ساتھ لےگئے، پولیس نے بینک کے 2 گارڈز کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔