ٹکٹ کیوں نہیں دیا، لیگی خواتین کا احتجاج

لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی دفترمیں لیگی خواتین نے انتخابی ٹکٹ نہ ملنے پراپنے شدید غم وغصے کا اظہارکیا ہے ۔

احتجاجی خواتین نے پارٹی کے لئے اپنی خدمات بتائیں اور ٹکٹ نہ دیئے جانے پرپارٹی قیادت کو خوب کھری کھری سنائیں۔

ان خواتین کا کہنا تھا کہ انھوں نے مشرف کے دورمیں جیلیں کاٹیں، کلثوم نواز کے جلسے کرائے، بریانی کی دیگیں بھی بنوائیں، پارٹی کیلئے گھر گھر جا کر ووٹ مانگے لیکن پھر بھی ٹکٹ نہیں ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنی خدمات کے باوجود انھیں نظرانداز کرکے ٹکٹ منظورنظرافراد کودیدیا گیا، پارٹی میں پیرا شوٹ آتے ہیں اورٹکٹیں لے کر چلے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی انتخابی ٹکٹوں کے معاملے پربنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے سامنے احتجاج کیا تھا۔