کراچی: مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عید کا چاند نظرنہ آنے کا اعلان کردیا ہے۔ کل 30 واں روزہ ہوگا اورعید ہفتہ 16 جون کو ہوگی ۔
اس سے پہلے مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت ملک میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے کراچی کے میٹ کمپلیکلس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں 1439 ہجری کے شوال کے چاند کی رویت سے متعلق ملک بھر سے شہادتیں جمع کی گئیں جس کے بعد چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا گیا۔
اس سے پہلے محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ شوال کے چاند کی پیدائش رات 12 بجے کے قریب ہوگئی ہے اورشام کے وقت اُس کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہوگی۔