وینزویلا:جنوبی امریکا کے ملک وینزویلاکےدارالحکومت کراکس میں گیس دھماکے کے نتیجے میں17 افرادہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے،میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکاایک کلب میں آنسوگیس ڈیوائس پھٹنےسےہوا۔
مقامی حکام کے مطابق تمام ہلاکتیں دم گھٹنےسے ہوئیں،اس واقعے میں 5 افرادزخمی ہوئے جنھیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکےکےوقت کلب میں 500 سے زائد افرادموجود تھے، آنسوگیس ڈیوائس دوگروپوں میں جھگڑے کےدوران پھٹا۔ پولیس نے7 افرادکوگرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos