پاکستانی باکسر محمد وسیم 15 جولائی کو ہونے والا فلائی ویٹ کیٹگری میں ورلڈ ٹائٹل جیتنے کے لئے پر عزم ہیں۔
باکسر محمدوسیم قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ایک بار پھرسبز ہلالی پرچم کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کریں گے جس کے لئے انہوں نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے تحت ورلڈ ٹائٹل کا مقابلہ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہوگا۔ جہاں باکسر محمد وسیم، جنوبی افریقہ کے موروئی متھالین کے مدمقابل ہوں گے۔
محمدوسیم ورلڈ ٹائٹل کا اعزاز حاصل کرنے کے لئے امریکا کے شہر لاس ویگاس میں انتہائی تجربہ کار امریکی ٹرینر جیف مے ویدر سے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
Tags باکسر محمد وسیم