کراچی: شہرقائد میں 70 سالہ شوہر نے 65 سالہ بیوی کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے یوسف گوٹھ میں 70 سالہ شوہرحاجی ممتازحسین نے بیوی حیات بی بی کے سر میں گولی مارکرخودکشی کرلی۔ ہلاک ہونے والے میاں بیوی کا آبائی تعلق سرگودھا سے تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت میاں بیوی گھرمیں اکیلے تھے، معاملے کی اصل وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos