26ماہ کی مسلسل محنت کے بعدتھرمیں کوئلہ کی تہہ تک پہنچ گئے

کراچی:تھرکی کھدائی کے دوران کوئلہ سامنے آگیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انجینئرز اور کان کن 26ماہ کی مسلسل محنت کے بعد کوئلے کی پہلی تہہ تک پہنچ گئے ۔کوئلے کی پہلی تہہ 140میٹر کی کھدائی کے بعد ظاہر ہوئی ۔اس حوالے سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق آج ہم تھر میں ”بلیک گولڈ “تک پہنچ گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کوئلے کی دریافت پیپلز پارٹی کی حکومت کی مسلسل محنت اور ثابت قدمی کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان میں مناسب مقدار میں توانائی کی شروعات ہے ۔