احمد شہزاد کا ڈوب ٹیسٹ مثبت آگیا،پابندی کا سامناکرناپڑسکتاہے

کراچی: قومی ٹیم کے اوپنر بیٹسمنین احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ،پی سی بی کی ایک کمیٹی اس حوالے سے تحقیقات کرے گی ۔
احمد شہزاد کا ڈوب ٹیسٹ آنے کے باعث انہیں 3 ماہ یا اس سے زائد وقت کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔خیال رہے کہ بورڈ تحقیقات کرے گا کہ انہوںنے کونسی ممنوعہ دوا کب اور کیوں استعمال کی تاہم احمد شہزاد کو بھی موقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا پھر ان کی سزا کا تعین ہوگا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے نومبر 2015ء میں پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ڈوپنگ پر معطل کر دیا تھا، انہیں 3 ماہ کی پابندی بھگتنا پڑی تھی جب کہ پاکستان کے شعیب اختر، محمد آصف، عبدالرحمان اور رضا حسن کا بھی ماضی میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔