جاپان کا 2025 تک 5 لاکھ غیر ملکیوں کو ملازمتیںدینے کا فیصلہ

ٹوکیو:جاپان 2025 تک 5 لاکھ غیر ملکیوں کو ملازمتیں دے گا جس کا فیصلہ زرعی اور تعمیراتی شعبوں میں افرادی قوت کی کمی کے باعث کیا گیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شینزو آبے کی نئی اقتصادی پالیسیوں میں شامل اس فیصلے کو اب موسم خزاں میں منظوری کیلئے پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔ اس فیصلے کی رو سے ، زراعت ، تعمیرات،صحت اور جہاز سازی جیسے شعبوں میں کام کرنے والے غیر ملکی جاپان میں 5 سال اقامت اختیار کر سکیں گے۔ 2008 میں جاپان میں 4 لاکھ 80 ہزار غیر ملکی برسر روزگار تھے جن کی گزشتہ سال تعداد 1.2 ملین تک پہنچ چکی تھی۔