عافیہ صدیقی سے مبینہ بدسلوکی سے متعلق پاکستان کا پیغام مل چکا ہے،امریکا

ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی جیل میں قید ہیں—

               
June 23, 2018 · اہم خبریں, قومی

امریکی محکمہ خا رجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی دفتر خا رجہ نے عافیہ صدیقی سے مبینہ بدسلوکی سے متعلق رابطہ کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے متعلق پاکستان کا سرکاری پیغام مل چکا ہے، پیغام عافیہ صدیقی سے بد سلوکی کے الزامات سے متعلق ہے ۔
ترجمان امریکی محکمہ خا رجہ نے کہا کہ سزا یافتہ مجرموں کے ساتھ امریکا میں عالمی قوانین کی پاسداری کی جاتی ہے۔
اس سے پہلے دفتر خا رجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیکساس جیل میں قید عافیہ صدیقی کے ساتھ مبینہ بد سلوکی کی رپورٹس کا معاملہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا ہے کہ اس کی تحقیقات کی جائیں۔