عمران خان کل میانوالی سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان کل میانوالی سے ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کریں ،عمران خان میانوالی کے بعدلاہور کا رخ کریں گےاور3 روز لاہور میں گزاریں گے ۔
خیال رہے کہ میانوالی سے انتخابی مہم شروع کرنے کے پیچھے کا مقصد بتاتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہاتھاکہ میانوالی سے انتخابی مہم سے ملک میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ میانوالی کے لوگوں نے مجھے 2002کے انتخابات میں پہلی مرتبہ منتخب کیاتھا، اگر میانوالی کے عوام میرا ساتھ نہ دیتے تو شاید آج سیاست نہ کر رہا ہوتا۔