حکومت ملی توعافیہ کو رہائی دلائیں گے،-سراج الحق

 

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑرہا ہے ہماری ایک ڈاکٹرعافیہ امریکی جیل میں بند ہے۔ اللہ کوگواہ بنا کرکہتا ہوں اگرحکومت ملی توعافیہ کو رہائی دلائیں گے۔کرپٹ حکمرانوں کی لوٹنے کے علاوہ کوئی دوسری خصوصیت نہیں ہے۔جنہوں نے مہنگائی اورقرضوں کا تحفہ دیا۔

سراج الحق نے متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کرپٹ قیادت کے پاس کوئی وژن نہیں،آج پھروہ آپ سے ووٹ مانگنے آئیں گے۔حکمرانوں کے بچے عام سکولوں میں نہیں پڑھتے ہیں۔ان میں لوٹنے کے علاوہ کوئی دوسری خصوصیت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے مہنگائی اورقرضوں کا تحفہ دیاہے۔اقتدار میں آنے والوں سے عوام کوپوچھنا چاہیے کہ 70سال میں کیا دیا ہے۔ایسے لوگ جب اقتدارمیں آتے ہیں تواپنے خزانے بھرتے ہیں۔الیکشن کے دنوں میں لوگوں کوسبزباغ دکھائے جاتے ہیں۔کشمیر،روہنگیا اورمشرق وسطیٰ میں جاری مظالم کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔اللہ کوگواہ بنا کرکہتا ہوں حکومت ملی توعافیہ صدیقہ کو رہائی دلائیں گے۔افسوس سے کہنا پڑرہا ہے ہماری ایک ڈاکٹرعافیہ امریکی جیل میں بند ہے۔ عافیہ نے پیغام دیا ہے کہ وہ ذہنی دباوکے باوجود پرعزم ہے۔