اسلام سماجی انصاف وامن کوفروغ دیتاہے- انتونیو گوتیریس

 

نیویارک : اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہاہے کہ اسلام مذاکرات، سماجی انصاف اور امن کوفروغ دیتاہے۔اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نےیہ بات نیویارک میں واقع یواین ہیڈ کوارٹرمیں 6 مسلم ملکوں کی میزبانی میں عیداستقبالیہ سےخطاب میں کہی، انتونیو گوتیریس نے شرکاکوعیدکی مبارک باد بھی دی۔

اس موقع پرخطاب میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ دنیاکونفرت اور انتہاپسندی سےبچانےکیلئےمل کرکام کرنےکی ضرورت ہے۔

خواتین سفارتکاروں اور دیگرمہمانوں کوعید کی مناسبت سےچوڑیوں اور پرفیوم کےتحائف دیےگئے۔

تقریب کےاختتام پرپاکستان سمیت 7 ملکوں کےروایتی کھانےپیش کئےگئے ، پاکستانی کھانوں کےسیکشن پررش رہا، سیکریٹری جنرل نےپاکستانی کباب کھائے جبکہ پاکستانی سنگرزیب بنگش نےفارسی، اردو، ترکی اور دری زبانوں میں گانےپیش کیے۔