کراچی :محکمہ تعلیم سندھ نے صوبائی حکومت کو تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافے کی تجویز دیدی ہے ۔
محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ 25جولائی کو عام انتخابات کی وجہ سے اسکول ،کالجز اور جامعات کو 27جولائی تک بند رکھے جائیں۔
محکمہ تعلیم نے نگراں حکومت کو تجویز ارسال کی ہے کہ عام انتخابات کے باعث اساتذہ پولنگ اسٹیشنز میں مصروف ہوں گے جبکہ مختلف تعلیمی اداروں میں پولنگ اسٹیشن بھی قائم ہوں گے جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنا مشکل ہوگا۔
یادرہے کہ صوبے بھر میں شدید گرمیوں کے پیش نظر وسط مئی سے وسط جولائی تک چھٹیاں دی گئی تھی ،جو 17جولائی کو اختتام پذیر ہورہی ہیں۔