ویانا: روسی سائنسدان ایشربیلی پہلی خلائی سلطنت کے سربراہ منتخب ہوگئے۔
اس حوالے سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں تقریباً 200 روسی ارب پتی کاروباری شخصیات اور سائنسدانوں نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران سائنسدان ایشربیلی نے 5 سال کے لئے پہلی خلائی سلطنت یعنی اسپیس کنگڈم آف ایسگارڈیا کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھایا اور ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
اس موقع پر ایشر بیلی نے کہا کہ وہ زمین کے مختلف ملکوں سے سفارتی تعلقات قائم کریں گے اور اقوام متحدہ کی رکنیت کے لئے بھی درخواست دیں گے۔ ماحولیاتی تباہی سے بچنے کے لئے یہ خلائی ریاست صرف ایک میدان اور ہتھیار کے طور پر کام کرے گی۔
خیال رہے کہ خلا میں انسانوں کی رہائش کے سلسلے میں مشکلات درپیش ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے ایشر بیلی نے اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنے سائنسی تجربات سے 25 برس میں چاند پر انسانوں کی رہائش کو ممکن بنا دیں گے۔