پاکستان اورامارت کرکٹ بورڈکےدرمیان غیرملکی لیگزکےانعقاد پرجاری تنازع ختم

پاکستان اور امارات کرکٹ بورڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں غیر ملکی لیگز کے انعقاد پرجاری تنازع بالآخر حل ہو گیا ہے۔
امارات کرکٹ بورڈ کی یقین دہانی پرپاکستان نے اپنی ہوم سیریز کا مقام تبدیل نہ کرتے ہوئے تمام میچز یو اے ای میں کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
امارات کرکٹ بورڈ رواں سال 3ٹی20 لیگز ایمریٹس لیگ، افغان لیگ اور ٹی ٹوئنٹی لیگ کا انعقاد چاہتا ہے لیکن پی سی بی نے واضح کردیا تھا کہ اگر پی ایس ایل سے 35دن قبل متحدہ عرب امارات میں کوئی کرکٹ منعقد ہوئی تو پاکستان کی تمام ہوم سیریز ملائیشیا منتقل کردیں گے جس کے لیے آسڑیلیا اور نیوزی لینڈ بھی تیار ہیں۔