پیزا کی شوقین دُلہنوں کیلئے پھولوں کی بجائے پیزا گلدستہ تیار

 

واشنگٹن : نیوجرسی کے مورس ٹاؤن میں ولا اٹالین کچن نےشادی کے سیزن پر خصوصی طور پر نئے جوڑوں کے لیے پیزا گلدستہ متعارف کیا ہے تاکہ جو افراد پیزا کے شوقین ہیں وہ شادی کے دن پھولوں کا گلدستہ دینے کے بجائے دلچسپ اور مزیدار پیزا گلدستہ دیں۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہے نے شادی پر دلہن کو پیزا گلدستہ دیا ہے اور دونوں پیزا کھانے کے شوقین ہیں۔

پیزا گلدستہ کو نیو یارک فوڈ اسٹائلسٹ جیسی بیئرڈین نے شاندار طریقے سے تیار کیا ہے جس میں پنیر سے لے کر دودھ، مشروم اور تمام لوازمات شامل ہیں۔

ولا اٹالین کچن کے ڈیجیٹل ڈائریکٹر می می ونڈرلچ نے اسے دنیا کا پہلا پیزا گلدستہ قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ رواں برس کا سب سے انوکھا ٹرینڈ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیزا لورز کے لیے ان کی شادی پر اس سے بہترین تحفہ اور کچھ نہیں ہوسکتا اور ان کی شادی میں پھولوں کی خوشبو کے بجائے پیزا سے مصالحوں کا تڑکا لگے گا۔