اقوام متحدہ:یو این اینٹی ایڈز کے ایگزیٹو ڈائریکٹر مشل سیڈیبینے ایڈز کیخلاف ایجنسی کی جہدوجہد کی تازہ ترین پیشرفت کی رپورٹ پیش کرنے کے بعد کہا ہے کہ چین ایڈز کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سینئر اہلکار نے کہا کہ 2016میں جنرل اسمبلی کی طرف سے طے پانے والے فاسٹ ٹریک مواعید کے 2020کے نصف کے موقع پر دنیا 2030تک ایڈز کے وبائی مرض کے خاتمے کی جانب زبردست پیش رفت کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان شاندار شراکت داری ہے افریقہ کے وزارء صحت اجلاس منعقد کر رہے ہیں جس میں اس بارے میں غورخوض کیا جائیگا کہ متعلقہ سروس ڈیلوی سسٹم کوتقویت پہنچانے کیلئے کیا نیا طریقہ کار مرتب کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایبولا سے نمٹنے میں افریقوں کی مدد کرنے کیلئے چینی سیرالیون گئے ہیں ، انہوں نے کہا ’’ننگے پاؤں ڈاکٹروں‘‘ میں کامیاب تجربے کا حامل ملک چین کمیونٹی ہیلتھ ورکر ز کی تربیت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔