بیجنگ:چین مقامی حکومتوں کے ادائیگی کے بوجھ میں توازن پیدا کرنے کیلئے کمپنی ملازمین کے بنیادی پنشن فنڈ کیلئے سنٹرل ایڈجسٹمنٹ سسٹم قائم کریگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی کابینہ نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ موجودہ پنشن کی بنیاد پر مختلف صوبائی علاقوں میں پنشن فنڈ کو باقاعدہ بنانے کیلئے سنٹرل ایڈجسٹمنٹ فنڈ قائم کیا جائے گا، اس اقدام سے ریٹائرڈ ملازمین کو بروقت اور مکمل ادائیگیوں کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی ، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی پالیسی قومی رابطے کی سمت پہلا قدم ہو گا جس سے پائیدار بنیادی پنشن سکیم میں سہولت پیدا ہوگی ۔