اوسلو:ناروے کا کہنا ہے کہ اوسلومیں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد کودگنا کر دیا جائےتاکہ امریکی فوجیوں کو ناروے اور روس مابین سرحدی علاقے میں تعینات کیا جا سکے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناروے کا ارادہ ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے ساتھ شراکت داری کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے اس شمالی یورپی ملک میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد آئندہ 2 گنا کر دی جائے گی۔ اس وقت ناروے میں قریب ساڑھے 350امریکی فوجی تعینات ہیں۔ اوسلو حکومت اب واشنگٹن سے یہ درخواست کرنا چاہتی ہے کہ سکینڈے نیویا کی اس ریاست میں امریکی دستوں کی تعداد مستقبل میں 700 کر دی جائے۔ رپورٹ کے مطابق ان امریکی فوجیوں کو آئندہ شمالی ناروے میں اور روس کے ساتھ قومی سرحد کے قریب تر تعینات کیا جا سکے گا۔ اس بارے میں گزشتہ برس روس نے احتجاج بھی کیا تھا، جس کے بعد 330 امریکی میرینز کو وسطی ناروے میں منتقل کر دیا گیا تھا۔