غزہ: مراکش کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ملٹری فیلڈاسپتال قائم کر دیا گیا ہے۔ اسپتال کا کنٹرول مراکشی حکام کے پاس ہوگا تاہم اس میں مقامی فلسطینی انتظامیہ کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر میں مراکش کے سفیر احمد التازی نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں فیلڈ اسپتال کا افتتاح کیا۔ اس اسپتال کے قیام کا مقصد غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے زخمی ہونیوالے فلسطینیوں کو فوری طبی امداد مہیا کرنا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مراکشی سفیر نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں چند روزہ قیام کے دوران انہیں بے پناہ عزت واحترام دیا گیا۔فیلڈ اسپتال کے نگران کرنل احمد ابو نعیم نے ایک بیان میں کہا کہ فیلڈ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کی تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں 13 ڈاکٹر اور 21 نرسیں خدمات انجام دیں گی جبکہ 60 بیڈ قائم کیے گئے ہیں۔ مجموعی طورپر فیلڈاسپتال میں 124 افراد کام کریں گے۔