ملک کا نام تبدیل کرنے کے قانون پر دستخط نہیں کروںگا،صدرایوانوف

سکوپیہ :مقدونیا کے صدر جیورگے ایوانوف نے ملک کا نام تبدیل کیے جانے والے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔صدارتی دفتر کے مطابق صدر کے پاس اس معاہدے پر دستخط کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ جبکہ مقدونیا کے ایوانوف نے کہاکہ یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ مقدونیا اور یونان کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ یوگوسلاویہ کی اس سابق ریاست کا نام بدل کر ’’ری پبلک آف نارتھ میسیڈونیا‘‘ کر دیا جائے گا۔