نئی دہلی:بھارت میں بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں 6پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ رانچی سے250 کلو میٹر کے فاصلے پر ضلع گارہوا میں پولیس کی گاڑی بارودی سرنگسے ٹکرا گئی، جسکے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار اہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پراسپتال داخل کردیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگ نکسل باغیوں نے بچھائی رکھی تھی ۔