چین کا600 تائیوانی نوجوانوں کوانٹرن شپ دینے کا اعلان

بیجنگ:چین 600 تائیوانی نوجوانوں کو مختلف صنعتوں میں انٹرن شپ فراہم کرے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ملک بھر کے کئی سرکاری دفاتر اور کمپنیوں نے تائیوانی نوجوانوں کیلئے سمر انٹرشپ پروگرام متعارف کرایا ہے ۔ اس کا اعلان اسٹیٹ کونسل برائے تائیوان امور کے ترجمان ماژیاؤگوانگ نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی چین کے شنگھائی سٹی اور فوجیان صوبے کی مقامی حکومتوں نے 50شعبوں جن میں تعلیم ، ملازمت ، طبی خدمات شامل ہیں میں انٹرنشپ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تائیوانی نوجوانوں کو اس سلسلے میں صرف قانون اور ضوابط کا امتحان پاس کرنا ہوگا ۔